بھارت کو آج شکست دینے کیلئے تیار ہیں-سرفراز

ابوظہبی(امت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم آج بھارت کوشکست دینے کیلئے تیار ہے۔حتمی الیون کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر کرینگے۔ بھارت سے پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کم بیک کریگی۔ ان کا کہنا تھا کہ شعیب ملک نے سینئرہونے کا حق ادا کردیا، ان کی اننگز کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے سنسنی خیرمیچ میں افغانستان کو شکست دینے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام الحق اور بابراعظم نے بہترین بیٹنگ کی۔انہوں نے کہا کہ شعیب ملک نے سینئرہونے کا حق ادا کردیا، ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔سرفراز احمد نے کہا کہ افغانستان کے خلاف میچ میں فیلڈنگ خراب ہوئی اور کیچز بھی ڈراپ ہوئے، اگلے میچز میں فیلڈنگ کو بہترکرنا ہوگا۔

Comments (0)
Add Comment