پاکستان ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچ کا مستعفٰی ہونے کا فیصلہ

لاہور(امت نیوز)پی ایچ ایف سے اختلافات بڑھنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اوٹمین نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رویئے سے نالاں قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اوٹیمن نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، انہوں نے اپنے ملک ہالینڈ واپسی کی تیاری بھی کرلی ہے ٗ وہ عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان دو روز میں کریں گے۔

Comments (0)
Add Comment