اسلام آباد (امت نیوز)اسپاٹ فکسنگ کیس میں5 سال کی پابندی اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا پانے والے کرکٹر خالد لطیف نے اپنی سزا کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔کرکٹر خالد لطیف نے سپریم کورٹ سے کی جانے والی اپیل میں ٹربیونل کی تشکیل اوردائرہ اختیار کو چیلنج کیا ہے جس پر سپریم کورٹ نے ان کی اپیل 26 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی ہے ٗعدالت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل تفضل رضوی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔