کراچی (پ ر)پیپلزیوتھ آرگنائزیشن سندھ کے ترجمان تیمور مہر نے کہاہے کہ منی بجٹ نے عوام کو اذیت میں ڈال دیا ہے اور مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ آلو، پیاز اور دالیں تک عوام کی قوت خرید سے دور ہوچکے ہیں۔ ہم منی بجٹ کی آڑ میں مہنگائی کے نئے طوفان کو مسترد کرتے ہیں اور ساتھ میں حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ عوام دشمن پالیسیوں سے گریز کرے ورنہ عوام ان کے لئے حکومت کرنا مشکل بنا دینگے۔