کراچی (پ ر) چیئرمین کراچی تاجر الائنس ایاز موتی والا نے ضمنی الیکشن کیلئے این اے247 اور پی ایس111سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ اس موقع پر موجود میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام کی بے لوث خدمت میرا مشن ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں نے شہر قائد کی خدمت کیلئے انتخابی میدان میں قدم رکھا ہے۔ عوام ووٹ دے کر مجھے کامیاب بنائیں۔