فاروق ستار کیخلاف لاؤڈ اسپیکر خلاف ورزی مقدمے کی فائل طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے متحدہ رہنما فاروق ستار کے خلاف لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن سے مقدمے کی فائل طلب کرتے ہوئے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔ ہفتے کے روز سماعت کے موقع پر ملزم فاروق ستار پیش ہوئے ۔ استغاثہ کے مطابق فاروق ستار کے خلاف سولجر بازار اور نیو ٹاؤن تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment