صدر مملکت فائرنگ سے جاں بحق بچی کے گھر پہنچ گئے

کراچی(صباح نیوز)صدر مملکت عارف علوی کراچی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے جاں بحق بچی امل کے گھر پہنچ گئے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں واقع گھر میں امل کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ڈیفنس خیابان بخاری کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔صدر مملکت نے مقتول امل کے لواحقین کو یقین دلایا کہ اس واقعے میں ملوث مجرموں کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔امل کے لواحقین نے گھر ا?مد اور تعزیت کرنے پر صدر مملکت عارف علوی کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کے رہائشی عمر عادل کی معصوم بیٹی امل کورنگی روڈ سگنل کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی تھی۔

Comments (0)
Add Comment