پرویزاشرف کی سرکاری گاڑی نے پولیس کانسٹیبل کچل دیا

اسلام آباد(نمائندہ امت)سابق وزیراعظم پرویز اشرف کی سرکاری گاڑی نے پولیس کانسٹیبل کوکچل دیا،گاڑی بندکرکے ڈرائیورکوگرفتارکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپارہ کی حدود میں ٹریفک حادثہ سے نوجوان موٹر سائیکل سوار جابحق ہوگیا۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی گاڑی نے نوجوان کو کچل دیا پرویز اشرف کا ڈرائیور عابد نواز گاڑی چلا رہا تھا۔سرکاری گاڑی تیز رفتاری کے باعث ذیشان عباسی نامی موٹر سائیکل سوار کو کچلتی چلی گئی۔ گاڑی نمبر جی یو 027 کوتھانے میں بنداور ڈارئیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ذیشان کی لاش کو پمز منتقل کر دیا گیا۔ متوفی پنجاب پولیس میں ملازم اور راولپنڈی پولیس لائن میں تعینات تھا۔

Comments (0)
Add Comment