لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھپکی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کو دھمکی دینے سے پہلے ماہ ستمبر کی تاریخ یاد کرلینی چاہیےتھی۔ پاکستان ہماری دھرتی ماں ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ماں دھرتی کی عزت، وقار، تحفظ، دفاع اور سلامتی کیلئے فوج اورعوام ایک ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے، پاک فوج سے بدلہ لینے کی بات کرنے والے جان لیں کہ ہر پاکستانی فوج کا سپاہی ہے۔