بھارتی آرمی چیف سیاسی جماعت کا آلہ کاربننے سے گریز کریں-وزیراطلاعات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ بھارتی آرمی چیف سیاسی جماعت کا آلہ کاربننے سے گریز کریں-جنرل بپن راوت کو سمجھنا چاہیے کہ وہ بی جے پی کے سربراہ نہیں۔ نجی ٹی وی چینلز سے بات چیت کرتے ہوئے فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کون امن کی اور کون جنگ کی بات کررہا ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان انتہائی نا مناسب ہے، انہیں سیاسی آلہ کار کے طور پربیان دینے سے گریز کرنا چاہیے، ہم اب بھی امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، پاکستان اور بھارت ایٹمی طاقتیں ہیں جنگ نہیں ہوسکتی۔ فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینلز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ امن ہونا چاہیے لیکن بظاہر ایسا لگتا ہے کہ بھارت داخلی دباؤ کا شکار ہے اور اندرونی دباؤ کے نتیجے میں مذاکرات سے پیچھے ہٹ گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment