نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت نے انٹرنیشنل ہیر یٹیج کوزین سمٹ فیسٹیول میں شرکت کرنے والے6 پاکستانی شیفس کو ویزے دینے سے انکار کردیا۔ فوڈ فیسٹول 2018 ء کے مقابلے بھارت میں 12 سے 14 اکتوبرکو ہو ں گے ۔بھارت نےپاکستان کا دعوت نامہ منسوخ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سیاسی حالات کے باعث وہ شدیددبائوکا شکار ہیں اس لئے پاکستانیوں کو ویزے نہیں دے سکتے جبکہ پاکستانی وفد میں ایس ایم شفیق، شاہد محمود، ثمینہ احمد ، فلک گوہرودیگر شامل ہیں ۔ ایس ایم شفیق نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے ویزے دینے سے انکار کر دیا ہے ۔