کھارادر کے قریب تعزیئے میں آتشزدگی سے بچی جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کھارادر حسینیہ امام بارگاہ کے قریب تعزیئے میں آتشزدگی سے کم سن بچی جاں بحق جب کہ نانا اور کزن جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق عاشورہ کے روز بانٹوا اسپتال کے قریب جلوس میں تعزیئے میں لوبان جلانے کے دوران جنریٹر پر رکھی پیٹرول کی بوتل کے باعث آگ بھڑک اٹھی ،جس سے 6 سالہ عائشہ بنت سمیر ،اس کا کزن 12 سالہ بلاول ولد جہانگیر جھلس گئے، جنہیں بچاتے ہوئے ان کے نانا55 سالہ محمد رفیق بھی زخمی ہوگئے ۔شہریوں نے تینوں کو سول اسپتال منتقل کیا جہاں عائشہ زخمی کی تالاب نہ ہوئے دم توڑ گئی ۔متوفیہ کھارادر کی رہائشی تھی ،جو نانا اور کزن کے ساتھ تعزیہ دیکھنے آئی تھی۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچی 100فیصد جھلس گئی تھی۔پولیس کے مطابق تعزیہ کمیٹی کے رکن عمیر کو کرکے متوفیہ کے والد سمیر حبیب کی مدعیت میں درج کرلیا ہے ۔واقعہ کی تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment