کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضوان عرفان اور جنرل سیکٹری حاجی ناصر خان ترک نے نومنتخب صدر عارف علوی سے ملاقات کی۔ وفد نے عارف علوی کو صدر مملکت کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اسٹریٹ کرائم کے خلاف الیکٹرونکس ڈیلرز کے تعاون اور چھینے گئے موبائل شہریوں کو واپس دلانے کی کوششوں پرصدر مملکت نے اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی تعمیروترقی کے لیے تمام منصوبے بروقت مکمل کیے جائیں گے۔