کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پولیس اسٹریٹ کرائمز اور ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں مکمل ناکام ہوگئی، پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 2 میں دن دہاڑے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ملزم گاڑی میں بیٹھی خواتین اور مردوں سے موبائل فون اور قیمتی اشیا لوٹ رہا ہے جبکہ ملزم کا موٹرسائیکل سوار ساتھی پیچھے کھڑا واردات مکمل ہونے کا انتظار کر رہا ہے۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کے بعد اطمینان سے فرار ہوجاتے ہیں۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے، جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔