مانسہرہ(نمائندہ امت)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز کے داماد اورسابق ایم این اے کیپٹن (ر) صفدر پرغازی کوٹ ٹاؤن شپ میں اپنے محل کی تعمیر کے لیے غریب شہری کے چار مرلہ پلاٹ کے بعد راستے پر بھی قبضے کا الزام لگایا گیا ہے،غریب شہری کو اعلیٰ حکام وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،اس حوالے سے پوٹھا کے رہاشی سید مسکین شاہ ولد سید دنعمت شاہ ،نے بتایا کہ اس کی غازی کوٹ ٹاون شپ کے عقب میں اسلم آباد ،میں ایک کنال ارضی مکان کی تعمیر کے لیے خریدی 6ماہ بعد کیپٹن صفدر نے آفتاب نامی شخص کے زریعہ اپنے محل کی تعمیر کے لیے میری چارمرلہ اراضی پر قبضہ کرکے اُسے اپنے محل میں شامل کر دیا بعد ازاں میرے پلاٹ کے راستے پر قابض ہو گئے اور دیوار لگا کر میرا راستہ ہی بند کر دیا ۔اس سے قبل کیپٹن صفدر نے قریبی بستیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ایس آر ایس پی کے تعاون سے بنایا گیا بڑا واٹر ٹینک بھی اکھاڑ کر اپنے خالی جگہ اپنے محل میں شامل کر دی غریب شہری کا کہناہے کہ کیپٹن صفدر کے اثر رسوخ کے باعث ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور کوئی کارروائی نہیں کی جارہی اس لیےمیں چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نوٹس لیکر مجھے انصاف دلائیں اور میرے پلاٹ کا راستہ واگزار کرائیں۔