کراچی(اسٹاف رپورٹر) سکھر میں10 سالہ بچے سے مبینہ بدفعلی میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے ایس ایس پی سکھر اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شریک ملزم کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹاسک دینے کی ہدایت کی ہے ۔