کوہاٹ( نمائندہ امت)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت ہماری امن کی بات کو ہماری کمزوری ہر گز نہ سمجھے، ہم امن کے خواہاں ہیں،عزت کے بدلے عزت دیں گے کسی دھمکیوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔ قوم ایک ہے اور ہر قربانی کا جذبہ رکھتی ہے اس قوم کو نہ للکارا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہماری قوم اور فوج میں کوئی تفریق نہیں ہے ۔