بنگلہ زبان بولنے والے پاکستانیوں کی شہریت کا دیرینہ مسئلہ حل ہونے پر شکریہ پاکستان ریلی کا انعقاد

کراچی (پ ر) ہم وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں جنہوں نے بنگلہ زبان بولنے والے محنت کش اور مظلوموں کی شہریت کے مسئلے کے حل کا قدم اٹھایا۔ ان خیالات کا اظہار پاک مسلم الائنس دیوان کے چیئرمین بچو دیوان نے پریس کلب کے سامنے شکریہ پاکستان ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی و قومی مفاد میں بنگلہ زبان بولنے والا طبقہ پیش پیش رہے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے50سالہ مسئلہ حل کرکے ہماری محرومیوں کو دور کیا ہے۔ ہم اپنے ملک پاکستان کی خاطر کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔ ریلی سے عبدالحافظ صراف، زینت علی منشی، رفیق الحسینی، عبدالغنی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Comments (0)
Add Comment