اسلام آباد (خبرایجنسیاں)وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پہلا مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج پیر کو وزیر اعظم ہاس اسلام آباد میں ہوگا۔اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاجائیگا۔ چاروں وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراشرکت کریں گے۔ قومی صفائی مہم شروع کرنے کی سمری ،وفاقی حکومت کے ریگولیٹری فنکشنز کو اسٹریم لائن کرنے کے لیے ٹاسک فورس ، پی ایس کیو سی اے اور صوبائی فوڈ اتھارٹیز کے درمیان معیارات کو ہم آہنگ کرنے کا معاملہ ایل این جی کی درآمد کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، پیٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی 2012 پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں 18ویں ترمیم کے بعد ورکرز ویلفیئرز فنڈ اور ای او بی آئی سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔