لاہور(امت نیوز) کامران اکمل کے بعد سابق کپتان سلمان بٹ بھی اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر تلملا اٹھے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے واپڈا ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ اچھی کارکردگی کے باوجود مجھے سلکیٹ کیوں نہیں کیا جارہا، ری ہیب سمیت وہ تمام کام کرلیے ہیں جن کا مطالبہ کیا گیا تھا، آئی سی سی کا کلیئرنس لیٹر بھی میراے پاس ہے۔سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ پہلے مجھ سے کہا گیا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھلائیں گے، پھر شرجیل خان وغیرہ کا مسئلہ سامنے آیا تو کہا گیا کہ ابھی تھوڑا مزید انتظار کرلیں۔ اب میڈیا کے سوالات پر جواب دیا گیا کہ سلمان کو پہلے اے ٹیم کی طرف سے موقع دیں گے۔ اے ٹیم کے دو ٹورز سر پر آگئے ہیں لیکن ابھی تک مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔ اگر عامر اس واقعے کے بعد ملک کی نمائندگی کررہا ہے تو پھر مجھے باہر کیوں رکھا جارہا ہے۔