لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ینگ ڈاکٹرزاور پنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب ہو گئے جس پر ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے اور او پی ڈیز کھولنے کا اعلان کر دیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز کو یقین دہانی کروائی گئی کہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے کی قانون سازی پر کام کرے گی۔