ریڈیو عمارت لیز پردینے کیخلاف ملازمین کا احتجاج

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)ریڈیو پاکستان ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کی کثیرالمنزلہ عمارت لیز پر دینے کے فیصلہ کے خلاف ریڈیو ملازمین سڑکوں پر نکل آئے، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے عمارت لیز پر دینے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کی اپیل کردی۔ وزیر اطلاعات کی یقین دہانی پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے جبکہ پنجاب اسمبلی میں قراردادجمع کرادی گئی ہے۔، دوسری جانب لاہور میں بھی ریڈیو پاکستان کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Comments (0)
Add Comment