اسلام آباد ( نمائندہ امت) سینئر سفارت کارپال جونز نے قائم مقام امریکی سفیر کی ذمہ داری سنبھال لی ۔ سفیر جونز نے پاکستان پہنچنے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں پاکستان واپس آ کر بے انتہا خوشی ہوئی ہے اور وہ خود کو ملک کے گرم جوش اور مہمان نواز لوگوں، خوبصورت نظاروں اور لذیذ کھانوں سے دوبارہ آشنا کرنے کے منتظر ہیں۔