باجوڑ میں پولیو ٹیم کا سیکورٹی انچارج فائرنگ سے شہید

باجوڑ(نمائندہ امت ) باجوڑ میں پولیو سیکورٹی ٹیم پر حملے میں سیکورٹی انچارج نائب صوبیدار سرفراز شہید ہو گیا۔ واقعہ تحصیل ماموند کے علاقے بدان میں پیش آیا، جہاں پولیو ٹیم کی سیکورٹی پر مامور لیویز فورس کا نائب صوبیدار سرفراز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔ سرفراز پولیو ڈیوٹی تقسیم کرنے کے بعد پوسٹ پرواپس جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔ بعد ازاں شہید سرفراز کی نماز جنازہ لیویز لائن سول کالونی خار میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمود احمد خان ، اے سی نواگئی انوارالحق اور اے سی خار عارف یوسفزئی سمیت اعلیٰ سول افسران و قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ شہید کو قومی پرچم میں سپرد خاک کیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment