کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عثمان پبلک اسکول سسٹم بچوں اور بچیوں کو نا صرف زیور ِ تعلیم سے آراستہ کر رہا ہے بلکہ دینی و دنیاوی اعتبار سے بہترین تعلیم و تربیت فراہم کر رہا ہے۔ میٹرک کے بعد انٹر میں پوزیشن کا حصول اسکول کی شاندار کارکردگی کا ثبوت ہے ۔وہ عثمان پبلک اسکول سسٹم میں زیر تعلیم 90فیصد سے زائد نمبر حاصل کر نے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔تقریب سے کنٹرولر انٹر بورڈ عظیم احمد ، زرین راشد اور اسکول ایگزیکیٹو ڈائریکٹر معین الدین نیئر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں انٹر پری میڈیکل میں دوسری پوزیشن حاصل کر نے والی طالبہ خدیجہ اشرف سمیت نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر نے والے طلبہ و طالبات نے شر کت کی۔