اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی نظریاتی کونسل نے بیک وقت3طلاقوں پرسزادینےکیلیےماڈل بل تیار کرنےکافیصلہ کرلیا جبکہ اس سلسلے میں سزاکاتعین کرناشروع کردیا ہے۔ گزشتہ چند برسوں سے طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح نے معاشرے میں بے چینی کی فضا پیدا کردی ہے اور اس کا ذمہ دار بھی کہیں نہ کہیں تین طلاقیں بیک وقت دینے کو ٹھہرایا جارہا ہے، تاہم اب اس حوالے سے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس 26 ،27ستمبرکو ہوگا جس میں کم عمری میں شادیوں اور خواتین کے وراثتی حقوق پرسفارشات پر بھی غور کیا جائے گا۔اسلامی نظریاتی کونسل بل تیار کرکے وفاقی حکومت کو بھجوائے گی۔جسے منظوری کے بعد نافذ العمل کیا جائے گا ۔تین طلاقیں بیک وقت دینا ایک ایسا شرعی مسئلہ ہے جس میں علماء میں اختلاف پایا جاتا ہے۔کچھ علمائے کرام اس کو جائز سمجھتے ہیں جبکہ کچھ ناجائز۔ بھارت میں تین بیک وقت طلاقوں کو قابل سزا جرم قرار دیا جاچکا ہے۔