کوئٹہ(نمائندہ خصوصی )سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا زہری کی بطور رکن صوبائی اسمبلی کامیابی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دی گئی۔ جسٹس عبداللہ بلوچ نے انتخابی عذرداری سے متعلق عبدالخالق کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے طاہر علی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ٹریبونل نے درخواست سماعت منظور کر تے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر کے سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔