کراچی (اسٹا ف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارملزم اومنی گروپ کے مالک انور مجید کی جانب سے ایف آئی اے کے خلاف ہراساں کرنے اور مقدمات کی تفصیلات سے متعلق ایف آئی اے کے خلاف دائر درخواست پر تفتیشی افسر ایف آئی اے نجف مرزا کو 16 اکتوبر کو طلب کرلیا۔پیر کو دو رکنی بینچ کے روبرو ملزم نے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکا جا ئے۔