شام میں ایرانی فوجی ٹھکانوں پر حملے جاری رہینگے-اسرائیل

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ شام کے اندر ایران کے زیر کنٹرول فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے عسکری آپریشنز مستقبل میں بھی جاری رکھے جائیں گے۔ اسرائیلی وزیراعظم کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب روس نے شام کو انتہائی جدید طیارہ شکن نظام ایس 300 فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ روسی فوج اور اسرائیلی فوج کے درمیان موجود رابطوں کے سلسلے کو بھی بدستور استوار رکھا جائے گا۔تاہم انہوں نے کہا کہ روس کی طرف سے بشار فوج کو دفاعی میزائل نظام مہیا کرنے سے علاقے میں خطرات اور زیادہ ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اسرائیل اپنے مفادات کا تحفظ جاری رکھے گا۔

Comments (0)
Add Comment