سکھر(نمائندہ امت) جے یوآئی کے امیر ایم ایم اے کے صدر مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ ایمانی قوت سے لبریز پاکستان پر بھارت حملہ نہیں کرسکتا ۔حکمرانوں کی کمزور ی سے فائدہ اٹھا کر بھارت دھمکیاں دے رہا ہے ۔ملک کے دفاع اور بھارت کے مقابلے کیلئے پوری قوم متحد ہے ۔دشمن کو دندان شکن جواب دینگے۔