کراچی(این این آئی)صوبائی وزیرناصرشاہ نے کہاہے کہ ڈاکٹر عاصم پر جتنی کرپشن کا الزام لگا، اتنا تو پاکستان کا بجٹ نہیں ۔انورمجید کو سندھ حکومت نے نہیں ایف آئی اے نے اسپتال منتقل کیا تھا ۔کیا علاج بیمارکا حق نہیں۔سزایافتہ نوازشریف کی ضمانت ہوگئی لیکن زیر سماعت مقدمات میں شرجیل انعام میمن و انور مجید کو ضمانت نہ ملنا ناانصافی ہے۔کسی سرکاری ملازم کو الاٹ فلیٹ سے بیدخل نہیں کرناچاہتے۔ایسا حل نکالا جائے گا کہ فلیٹس سے الاٹیز کو نہ نکالاجائے۔