ڈہرکی میں بھتہ مافیا کا پیٹرول پمپ پر حملہ 3زخمی

ڈہرکی (نمائندہ امت) ڈہرکی میں بھتہ نہ دینے پر مافیا کے کارندوں نے پیٹرول پمپ پر حملہ کر دیا ،جس سے 3 افراد زخمی ہو گئے، جبکہ پمپ منیجر کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔پولیس کی جانب سے صلح کے دباؤ پر تھانے کا گھیراؤ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈہرکی پولیس کی نااہلی کے باعث بھتہ مافیا سرگرم ہوگئے ہیں۔بھتہ خوروں کی وبا ڈہرکی بھی پہنچ گئی۔پولیس کارروائی کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کرلی۔گزشتہ روز ایک لاکھ روپے بھتہ نہ دینے پر مسلح افراد نے ریتی روڈ پر قائم سبحان اللہ پیٹرول پمپ پر حملہ کرکے منیجر واصف میرانی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔مزاحمت کرنے پر مسلح افراد نے تشدد کرے منیجر واصف میرانی، دو ملازمین غلام علی پھوڑ اور اللہ ڈتو میرانی کو سخت کرکے ایک لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈہرکی کی سول اسپتال منتقل کیا گیا۔پمپ منیجر واصف علی میرانی اور پمپ پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی گئی، جس میں منیجر کو اغواکرنے کی کوشش کی جاری ہے۔ دوسری جانب ڈہرکی پولیس مقدمہ درج کرنے کے بجائے صرف رپورٹ درج کرلی ہے۔ ایس ایچ او ڈہرکی قابل بھیو بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے پمپ مالکان کو بھتہ خوروں کے ساتھ صلح کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس موقع پر زخمی منیجر واصف میرانی نے صحافیوں کو بتایا کہ کچھ روز سے مجھے نہال مہر، ساجن مہر اور ندیم پنجابی کی طرف ایک لاکھ روپے بھتہ کی فون آرہی تھی، لیکن میں نے انکار کیا تو مجھے اغوا کرنے کی دھمکیاں دی گئی، گزشتہ روز مذکورہ بھتہ خور مسلح افراد کے ہمراہ پیٹرول پمپ پر حملہ کرکے مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی ہے۔ مزاحمت کرنے پر مجھے اور دو ملازمین غلام علی پھوڑ اور اللہ ڈتو میرانی پر تشدد کرکے زخمی کردیا اور پمپ سے ایک لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈہرکی پولیس کو بروقت اطلاع دی ،لیکن پولیس وقت پر نہ پہنچ سکی، جس سے مسلح افراد فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈہرکی کے ایس ایچ او قابل بھیو کو بھتہ خوروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی دکھائی ہے ،لیکن کارروائی کرنے بجائے بھتہ خوروں کے ساتھ صلح کرنے کا مشورہ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او بھی بھتہ خوروں کا ساتھی بنا ہوا ہے جس سے کارروائی کرنے سے گریز کر رہے ہیں، انہوں نے ایس پی گھوٹکی سے اپیل کی کہ بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کرکے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔ دوسری طرف ڈہرکی پولیس بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر متاثرین علی نواز میرانی، شاہنواز میرانی، حق نواز میرانی، ضیااحمد میرانی، مٹھن شر، ممتاز شر، فیاض خان چاچڑ اور دیگر نے تھانے کا گھیراؤ کرکے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھتہ خوروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے۔

Comments (0)
Add Comment