جرمن سفیر کی سوشل میڈیا پر اسلام آبادمیں کوڑے کی نشاندہی

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) پاکستان میں جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے سوشل میڈیا پر اسلام آبادمیں کوڑا کرکٹ کی نشاندہی کردی۔سوشل میڈیا پر مارٹن کوبلرنے کہا کہ اسلام آباد میں خوبصورت مقامات کے ساتھ جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر بھی ہیں ۔جرمن سفیر نے کوڑے کے ڈھیروں کی نشاندہی کی اور ایف سیون فور کی گلی نمبر 56میں پڑے کوڑے کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا” سڑک سے گزرتے ہوے اسلام آباد میں جہاں خوبصورت جگہ نظر آتی ہے وہیں جابجا کوڑے کے ڈھیر بھی نظر آتے ہیں، جیسا کہ F-7/4گلی 56میں،ٹھوس کوڑا اس طرح سے ہر جگہ نہیں پھینکا جاسکتا۔یہ مضر صحت اثرات کا سبب بنتا ہے! کیا کیا جاسکتا ہے؟“دوسری جانب تصاویر اپ لوڈ کیے جانے کے بعدایم سی آئی کے اعلی افسران کی ہدایت پر ڈائریکٹرسینی ٹیشن سردارخان زمری کچرے کو ٹھکانے لگانے کےلیے بھاری مشینری کے ہمراہ خودسیکٹرایف سیون فورکی گلی نمبر56پہنچ گئے اور کچرے کو ٹھکانے لگایا ۔حکام نےسیکٹر ایف سیون کےسینٹری انسپکٹرظہورمحمداورسب انسپکٹر قیصرقیوم کومعطل کرکے انکوائری کے احکامات بھی جاری کیے جس پر ڈپٹی ڈائریکٹرایم سی آئی صلاح الدین قاضی نے دونوں ملازمین کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا اور جرمن سفیر کے ٹویٹ پر ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں پوش سیکٹر کی گلی میں پڑے کچرے کو ٹھکانے لگا دیا ۔

Comments (0)
Add Comment