انٹر پری انجینئرنگ کے نصف سے زائد طلبہ فیل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انٹر بورڈ پری انجنیئرنگ کے 33 ہزار میں 19 ہزار طلبہ اور سائنس جنرل کے 4 ہزار میں سے 2700 سے زائد طلبہ فیل ہو گئے ۔پری انجنیئرنگ کےطلبہ و طالبات میں کامیابی کا تناسب 42 فیصد جبکہ سائنس جنرل کا صرف 33 فیصد رہا۔اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں بحریہ ماڈل کالج (مجید ایس آر ای) کی حنا خادم بنت خادم حسین رول نمبر 326390 نے 1100میں سے 997نمبرز اے ون گریڈ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے محمد حمزہ شہاب ولد سرور شہاب رول نمبر 307286نے 991نمبرز اے ون گریڈ لے کر دوسری پوزیشن جبکہ اسی کالج کے سید محمد علی رضوی ولد سید وقار حسین رضوی رول نمبر 307371نے 986نمبرز اے ون گریڈ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سائنس جنرل کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں آدمجی گورنمنٹ سائنس کالج کے مصعب بن جاوید ولد جاوید نسیم رول نمبر 70703نے 1100میں سے 948نمبرز اے ون گریڈ لے کر پہلی پوزیشن، ایف جی بوائز انٹرکالج ڈاکٹر داؤد پوتہ روڈ کے محمد فہد ولد محمد شہزاد رول نمبر 71079نے 947 نمبرز اے ون گریڈ لے کر دوسری پوزیشن جبکہ سینٹ لارنس گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کی اریبہ آصف بنت آصف اللہ رول نمبر 74071نے 938نمبرز اے ون گریڈ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ناظم امتحانات عظیم احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سائنس پری انجینئرنگ کے امتحانات میں 33904امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 33329امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 14076امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 42.23فیصد رہا۔ کامیاب ہونے والے طلباء میں سے 847اے ون گریڈ، 2596 اے گریڈ، 3559بی گریڈ، 4264سی گریڈ، 2670 ڈی گریڈ اور 140امیدوار ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ سائنس جنرل کے امتحانات میں 4168امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے 4123امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 1396 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 33.86فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 28امیدواروں نے اے ون گریڈ، 189نے اے گریڈ، 458نے بی گریڈ، 511نے سی گریڈ، 202نے ڈی گریڈ جبکہ 8امیدواروں نے ای گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔

Comments (0)
Add Comment