بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں پاکستان 5بڑے ممالک میں شامل

اسلام آباد (امت نیوز) پاکستان بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں دنیا کے پانچ بڑے ممالک میں شامل ہو گیا۔عالمی بینک کی رپورٹ’’انفرااسٹرکچر کے شعبہ میں نجی شعبہ کی شراکت 2017‘‘ کے مطابق 2017کے دوران 52ممالک میں نجی شعبہ کی شراکت داری سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے منصوبوں پر سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ 2016میں ان ممالک کی تعداد 41ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق 2017کے دوران پانچ ممالک میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے لیے نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کا حجم 54.5ارب ڈالر رہا ہے جو دوران سال شعبہ میں کی جانے والی عالمی سرمایہ کاری کا 58فیصد رہا ہے۔گزشتہ سال کے دوران پاکستان میں 4بڑے منصوبوں پر 5.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ بنیادی ڈھانچہ کے شعبہ میں نجی سرمایہ کاری وصول کرنے والے بڑے ممالک میں چین، انڈونیشیا، میکسیکو، برازیل اور پاکستان شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment