لاہور کے سروسزہسپتال میں 3فٹ لمباسانپ نکلنے سے بھگدڑ

لاہور (صباح نیوز)صوبائی دارالحکومت میں سروسزہسپتال کے گائنی وارڈ میں 3فٹ لمباسانپ نکل آیا جس کی وجہ سے بھگڈر مچ گئی ۔عملے اور تیمارداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔شور شرابے کی آواز سن کر ہسپتال کا سیکیورٹی عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے کافی دیر کی کوشش کے بعد سانپ کو قابو کیا اور مار ڈالا ۔

Comments (0)
Add Comment