فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل آباد پولیس نے جیو ٹی وی کے مالک میر شکیل الرحمن ٹی وی کے سابق اینکر نجم سیٹھی ، منیر فاروق اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جس میں ان پر پاک فوج کے خلاف نفرت پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے یہ مقدمہ تھانہ صدر میں ایک وکیل نقاش لیاقت کی ڈیڑھ برس پرانی درخواست پر درج کیا گیا ہے ۔ مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 24-A لگائی گئی ہے۔