وفاقی کوارٹرز کے مکینوں مالکانہ حقوق دیئے جائیں- حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وفاقی کوارٹرز کے مکینوں کا مسئلہ خالصتاً انسانی حقوق کا مسئلہ ہے۔ ہم یونائیٹڈ گورنمنٹ پریذیڈنٹ کمیٹی کے ذمہ داران اور وفاقی کوارٹرز کے مکینوں کو مسائل حل کرانے کی یقین دلانا چاہتے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ معاملے کو قانونی پیچیدگیوں میں الجھانے کے بجائے مکینوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں اور ان کو ملکیت کی قانونی دستاویزات دی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے ڈپٹی سیکریٹری کراچی سیف الدین ایڈووکیٹ اور نجیب ایوبی نے بھی خطاب کیا۔

Comments (0)
Add Comment