لاہور(خبرایجنسیاں)پنجاب پولیس نےسابق وزیراعظم نوازشریف کی رہائشگاہ جاتی امراسےسکیورٹی واپس لے لی،آئندہ شریف خاندان کی ذاتی سکیورٹی اپنےفرائض انجام دےگی۔تفصیلات کےمطابق پنجاب پولیس نےبیگم کلثوم نوازکےانتقال پر11ستمبرکوسکیورٹی فراہم کی تھی جبکہ سابق وزیراعظم نوازشریف،مریم نوازاورکیپٹن ریٹائرڈمحمدصفدرکی پیرول پررہائی پرسکیورٹی مزیدبڑھادی گئی تھی تاہم گزشتہ روزمکمل طورپرپولیس سکیورٹی ہٹالی گئی ہے۔ذرائع کےمطابق جاتی امرامیں اب شریف خاندان کی ذاتی سکیورٹی ہی اپنےفرائض انجام دےگی۔ہائیکورٹ نےاےسی ماڈل ٹاؤن اورایل ڈی اےکوتجاوزات ہٹانےکاحکم دےدیا۔