لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) دریائے راوی میں سیلاب سے بھارتی شہری بہہ کر پاکستان آگیا ، ڈپٹی کمشنر امرتسر کے ایس سنگھ نے پاکستان حکام کو 70سالہ بلوندر سنگھ ولد جاگیر سنگھ کے بارے میں اطلاع فراہم کی ہے جس میں کہاگیا ہے بلوندر کو ایک پلاسٹک کا ڈرم تھامے دریائے راوی میں بہتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہوتے دیکھا گیا ہے۔