دبئی(امت نیوز) ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابر ہوگیا ،بھارتی ٹیم 253 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 252 پر آل آؤٹ ہوگئی۔دبئی میں کھیلے گئے سپرفور مرحلے کے پانچویں میچ میں افغان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 252 رنز بنائے،اوپنر محمد شہزاد نے شاندار 116 گیندوں پر 124 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ،انہوں نے 11 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔جب کہ محمد نبی نے بھی 64 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔ جواب میں بھارتی ٹیم آخری اووز میں 252 رنز پر آل آئوٹ ہوگئی۔