اسلام آباد(امت نیوز) امن فٹ بال ٹورنامنٹ میں ماڈل ٹاون کلب اور حیدری کلب نے اپنے اپنے حریفوں کوہرا دیا۔ گذشتہ روز این آئی ایچ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میں ماڈل ٹاؤن کلب نے الکاظم کلب کو 2-0 گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے، وقفے تک ماڈل ٹاؤن کلب کو2-0 گول کلب سے برتری حاصل کی، پہلے ہاف کے 20 ویں منٹ میں عثمان یامین نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی اور اس برتری کو 28 ویں منٹ میں عثمان اسلم نے مدثر کے عمدہ گیند پر گو ل کر کے مقابلہ2-0 کردیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا ہے۔ الکاظم کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔