بھارت کیخلاف کیس کیلئے پی سی بی نے قانونی ٹیم بنا لی

لاہور ( امت نیوز) طے شدہ کرکٹ سیریز سے فرار اختیار کرنے والے بھارت کے ساتھ پیار کے دن ختم ہو گئے، پی سی بی نے آئی سی سی میں دائر کیس کے لیے چار رکنی قانونی ٹیم تیار کر لی، پہلی سماعت یکم اکتوبر کو دبئی میں ہو گی۔ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ سیریز کے ایم او یو سے بھارت نے فرار کیوں اختیار کیا۔پی سی بی نےاپنا حق لینے کے لیے آئی سی سی میں کیس دائر کر دیا۔ یکم اکتوبر کو شیڈول کیس کی پہلی تین روزہ سماعت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے چار رکنی قانونی ٹیم بھی تشکیل دے دی جس میں دو برطانوی وکیل بھی شامل ہیں۔لیگل ٹیم ایڈووکیٹ سپریم کورٹ خواجہ احمد حسان اور پی سی بی کے جی ایم لیگل سلمان نصیر کے علاوہ الیگزینڈر پینیادیس اور ابراہیم حسن پر مشتمل ہے، مائیکل بیلوف کی سربراہی میں قائم آئی سی سی کا تین رکنی غیر جانبدار کمیشن کیس کی سماعت کرے گا۔

Comments (0)
Add Comment