اسلام آباد(امت نیوز) سپریم کورٹ نے قتل کیس میں سزا پانے والے 2 بھائیوں کی آج پھانسی روک دی ،جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ملزمان کی جانب سے دائر کی گئی عدالتی فیصلے پر نظرثانی درخواست پر سماعت کی، سزائے موت پر نظر ثانی کی درخواست ملزم سکندر حیات اور جمشید علی نے دائر کی تھی۔