گلشن اقبال سے لاپتہ لڑکی کا 24گھنٹے بعد بھی سراغ نہ ملا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال سے لاپتہ لڑکی کا 24گھنٹے بعد بھی سراغ نہیں لگا یا جاسکا ۔ بلاک 13/Dکے رہائشی نصرت اللہ نے عزیز بھٹی تھانے میں درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی ٹیچر بیٹی 20سالہ ربیعہ پیر کی صبح اسکول گئی تھی لیکن گھر واپس نہیں آئی۔ پولیس نےمنگل کو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ نمبر 347/18درج کرلیا ۔

Comments (0)
Add Comment