زرداری اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات 15روز میں طلب

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری سے ان کے اور بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات 15 روز میں طلب کرلیں جبکہ بے نظیر کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرنے کا حکم واپس لے لیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ توبہ توبہ ہم محترمہ بے نظیر کے ٹرائل کا سوچ بھی نہیں سکتے،محترمہ شہید ہوئیں اور پی پی کے دور حکومت میں مقدمے کا وہ ٹرائل نہیں ہوا جیسا ہونا چاہیے تھا،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے این آر او کیس میں 10 سالہ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے سے متعلق 29 اگست کے فیصلے پر آصف زرداری کی نظرثانی کی درخواست پر سماعت کی۔اس موقع پر عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو ہدایت کی کہ وہ ترکے میں ملنے والے اثاثوں کی تفصیلات فراہم کریں۔

Comments (0)
Add Comment