زرداری اور فریال کے بغیر اجازت بیرون ملک جانے پر پابندی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جعلی اکائونٹس کیس میں زیر تفتیش پی پی سربراہ آصف زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور بحریہ ٹائون کے زین ملک کا نام ای سی ایل کی عبوری لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔ جس کے بعد وہ بغیر اجازت بیرون ملک نہیں جاسکیں گے۔ ٹی وی کے مطابق گرفتار ملزمان انور مجید اور اس کے بیٹے عبدالغنی مجید کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment