باکو(امت نیوز)آذربائیجان نے تباہ کن بین البراعظمی فضائی ہتھیارتیارکرلیانئی قسم کے اس بم کی پیداوار شروع کر دی گئی ہے،یہ بم ترک کمپنی کے تعاون سے تیار کیا جارہا ہے۔غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق یہ انتہائی تباہ کن بم ہے، جس کا وزن 250 کلو گرام ہے،جو لیزر گائڈڈبھی ہے۔اس بم میں12 ہزار میٹر کا فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت ہے۔آذربائیجان نے دارلحکومت باکو میں ہونے والی تیسری بین الاقوامی دفاعی نمائش میں یہ فضائی بم پیش کیے ۔اس سال نمائش میں 29ممالک کی 224کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جن میں ترکی کی 41،روس کی 25،اسرائیل کی 14اور بیلا روس کی 10کمپنیاں شامل ہیںتاہم نمائش 27ستمبر تک جاری رہے گی۔