ملتان(امت نیوز)جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ حکومت غریب آدمی کا خون چوسنے کے لیے آئی ہے اور عوام کے حقوق کی قاتل بن چکی ہے۔ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے آتے ہی قوم پر مہنگائی کے ایٹم بم گرائے ،یہ حکومت غریب آدمی کا خون چوسنے کے لیے آئی ہے،ہم سو دن کا انتظار کیا کرتے یہ تو ایک ماہ میں بے نقاب ہو چکے ہیں۔