شہداد پور/ ٹھٹھہ (نمائندگان) شہداد پور اور ٹھٹھہ سے 2 تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہدادپور کے علاقہ راجپوت کالونی میں 24سالہ ایک بچے کی ماں سگھڑ تھیم زوجہ امیر تھیم کی گلہ دبی تشدد شدہ لاش اس کے اپنے گھر سے برآمد ہوئی ،جس کو ورثا نے سمس اسپتال شہدادپور منتقل کیا ،جہاں مقتولہ کا پوسٹ مارٹم کیا گیا۔اسی روز شہدادپور پولیس نے مقتولہ کے والد سہراب تھیم کی درخواست پر مقتولہ کے شوہر امیر تھیم کو شک کی بنیاد پر تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔مقتولہ کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ مقتولہ کو اس کے شوہر امیر تھیم نے گلا دبا کر اور تشدد کر کے قتل کیا ہے۔